Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
نسٹ داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر نسٹ میں داخلے کا طریق کار
یہ ہدایات NUSTویب سائٹ پر موجود ہیں۔
https://ugadmissions.nust.edu.pkسے رابطہ کریں۔ کارآمد ای میل ایڈریس درج کر کے ’’رجسٹرڈ‘‘ ہوجائیں۔‌  
 أ: ہر امید وار کو شناختی نشان اور پوشیدہ نمبر الاٹ کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ آن لائن درخواست فارم تک دسترس/ رسائی پاسکے گا۔ ‌
ب: آن لائن فارم پُرکیجئے‘اپنا تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو‘ جس کی بیک گراؤنڈ بالکل سادہ ہو‘اپ لوڈ کرکے فارم جمع(Submit) کرا دیجئے۔ نسٹ آپ کے دیے ہوئے ای میل ایڈریس پرفارم وصول ہونے کی تصدیق کردے گا۔ ‌
ج: اپنے اکاؤنٹ پر دوبارہ لاگ اِن کیجئے اورپروانۂ ادائیگی(Fee Invoice) کا نقش(پرنٹ) My Accountکے پیج سے حاصل کیجیے۔ ‌
د: امیدوار حبیب بنک کی کسی بھی(آن لائن) برانچ میں فیس جمع کراسکتے ہیں۔فیس وصولی کی تصدیق دس روز کے اندر آپ کے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر کردی جائے گی۔
‌ه: کمپیوٹر کے ذریعے ٹیسٹ دینے کے خواہاں امیدواروں کو دی گئی فہرست میں سے ٹیسٹ کی تاریخ اور سیشن(Session) کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ‌
و: ٹیسٹ کی تاریخ اور سیشن (Session) پہلے آئیے پہلے پائیے کے اصول کی بنیاد پر ہوں گے۔
 ‌ز: کمپیوٹر کے ذریعے امتحان دینے والے امیدواروں کو رول نمبر‘ٹیسٹ سینٹر‘ ٹیسٹ سیشن‘لاگ اِن شناختی نشان اور پاس ورڈ الاٹ کیے جائیں گے۔ ‌
ح: کراچی اور کوئٹہ میں تحریری امتحان اپریل اور جولائی کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے۔امیدواروں کو ای میل کے ذریعے امتحانی مرکز سے مطلع کیا جاتا ہے۔ ‌
ط: امیدوار ایڈمٹ کارڈ کا نقش امتحانی مرکز میں لانا ہر گز نہ بھولیں۔قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں پاسپورٹ‘میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اصل سند ہمراہ لائیں تاکہ آپ کی شناخت ہوسکے۔ ‌
ي: امیدوار اپنے نمبر بہتر بنانے کے لیے ایک سے زائد بارداخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔میرٹ کا تعیّن حاصل کردہ بہترین نمبروں کی بنیاد پر خود کار کمپیوٹر سسٹم کے تحت کیا جائےگا۔ ‌
ك: میرٹ لسٹ کی اشاعت کے بعد امیدوار اپنی ترجیح/پسند(Choice)پر نظرِ ثانی کرسکتے ہیں۔اس کے بعد ترجیح کی تبدیلی کی اجازت نہ ہوگی۔
‌ل: میرٹ لسٹ کی اشاعت کے بعد کامیاب امیدواروں کو مطلع کرنا ہوگا کہ وہ تفویض شدہ پروگرام میں ہی رہنا چاہتے ہیں یا اَپ گریڈیشن کا انتظار کرنے کے خواہش مند ہیں۔مختلف پروگراموں میں کسی وجہ سے خالی رہ جانے والی (drop-outs)سیٹوں پر اُن امیدواروں کونامزد کردیا جائے گا‘جو اس سلسلے میں مقررہ مدت کے دوران یونیورسٹی کو مطلع کرچکے ہوں گےاور پہلے اعلان شدہ میرٹ کے مطابق مقررہ مدت کے اندر اپنی فیس جمع کراچکے ہوں گے۔
‌م: جو امیدوار مقررہ مدت کے اندر فیس جمع نہ کر اسکیں گے‘وہ بعد ازاں فیس جمع کرا کے داخلے کے حقدار نہیں ہوں گے۔ ‌
ن: مختلف پروگراموں کےلئے 2016کے حتمی میرٹ کی فہرست(کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ) نسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ‌
س: امتحانی مراکز میں امیدواروں کے جمع کرائے گئے ایڈمٹ کارڈتصدیق/ضروری کارروائی کے لیے یونیورسٹی کے پاس رہیں گے اور امیدواروں کو واپس نہیں کئے جائیں گے۔

خبردار: داخلہ فارموں میں حقائق کے منافی اندراجات ‘داخلہ ٹیسٹ میں نا اہلی اور داخلہ ہوجانے کے بعدحقائق سامنے آنے پر کسی بھی وقت تنسیخِ داخلہ کا باعث بنیں گے۔ ​
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں